اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی۔ابنا۔ اسلامی جمہوریہ ایران اور بولیویا کے درمیان خلائی شعبے میں دوطرفہ تعاون کو وسعت دینے کے حوالے سے مفاہمت کی یاداشت پر دستخط کئے گئے.
ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف اور ان کے بولیویا ہم منصب ڈیوڈ چوکوہنکا کی قیادت میں منعقدہ ایران،بولیویا اقتصادی فورم کے اجلاس کے موقع پر دونوں ممالک کے حکام نے خلائی شعبے میں باہمی تعاون کو فروغ دینے کے حوالے سے معاہدے پر دستخط کئے.
ایران،بولیویا اقتصادی فورم کے اجلاس میں ایران اور بولیویا کے 200 تاجر اور کاروباری افراد نے شرکت کی.
اسلامی جمہوریہ ایران کے وزیر خارجہ کا چارچ سنبهالنے کے بعد محمد جواد ظریف کا یہ لاطینی امریکہ کا پہلا دورہ ہے.
ایرانی وزیر خارجہ اور ان کے ہمراہ وفد بولیویا کے دورے کے بعد لاطینی امریکی ممالک کے دوروں کے آخری مرحلے میں آج ہفتے کے روز وینزویلا پہنچیں گے.
محمد جواد ظریف کا لاطینی امریکی خطے کے ممالک کے دورے کا مقصد ایران مخالف پابندیوں اور جوہری معاہدے کے نفاذ کے پس منظر میں اسلامی جمہوریہ ایران کے سیاسی اور اقتصادی تعلقات کو وسعت دینا ہے.
اسلامی جمہوریہ ایران لاطینی امریکی ممالک کے ساته تمام شعبوں میں کثیرالجہتی تعاون کا خواہاں ہے.
۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
۲۴۲